Saas Bahu ki Short Stories in Urdu - Urdu Kahaniyan Pdf

Assalamualaikum Website ki 2nd Post Mein Apka Welcome ha is bar b ap ky liye Urdu Kahani lay kr aya hun

Jo kay Saas Bahu ki Urdu Moral Story ha jo apko boht pasand aye gyi aur ap isy pdf mein download kr k mobile mein save b kr sakty hain

Short Stories in Urdu Download karny kar liye neachy diye huey download button pr click krna to file pdf mein apko mil jaye gyi

Saas Bahu ki Short Stories in Urdu - Urdu Kahaniyan Pdf

Saas Bahu ki Short Stories in Urdu - Urdu Kahaniyan Pdf

Biwi Bar bar Maa lar Alzam Lagye ja ri thi aur Shohar bar bar isko apni Had mein Rehny ka keh raha tha Lakin biwi Chup honey ka name nahi lay rahi thi bar bar zor sy cheekh cheekh keh ri thi ky is ny Ring Table pr rakhi thi 

بیوی بار بار ماں پر الزام لگائے جارہی تھی اور شوہر بار بار  
اسکو اپنی حد میں رہنے کا کہ رہا تھا لیکن بیوی چپ ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی اور بار بار زور سے چیخ کر کہ رہی تھی کہ اس نے انگوٹھی ٹیبل پر رکھی تھی

Tumry Mery aur Maa ky Elawa koi Room mein nahi aya tha Apki Maa nay hi Ring Othai ha jab bat had sy bhar gai to husband ny biwi ko thapar mar dia, 2,3 Month pehly hi inki Shadi hui thi

تمھارے میرے اور ماں کے علاوہ کوئی کمرے میں نہیں گیا تمھاری ماں نے ہی میری انگھوٹھی چوری کی ہے جب بات حد سے بڑھ گئی تو شوہر نے بیوی کو زور دار تھپڑ دے مارا،دو تین مہینے پہلے ہی انکی شادی ہوئی تھی

Click on Button to Download Urdu Story Pdf
Saas Bahu ki Short Stories in Urdu - Urdu Kahaniyan Pdf
I Hope Apko Yeh Short Stories in Urdu Pasand aye gyi Mazeed story ky baqi website ki post ko lazmi read kren wo b apko pasand aen gyi, last jaty waqt coment kr k lazmi batana k Story kesi lagyi 
Thanks For Downloading...

شادی شُدہ جوڑوں سے گزارش اگر آپ ایسا سوچتے تو ہر گز ایسا مت سوچیں کہ ہماری ”بےجوڑ“ شادی ہوئی ہے کیونکہ میرا جیون ساتھی مُجھ سے بالکل مُختلف بلکہ میری الٹ ھے.
یعنی میرے جیسا نہیں.

تو جان لیجئے!!
جوڑا ہمیشہ الٹ ہی ہوتا ھے تب ہی جوڑا بنتا ھے.
کُچھ نہیں تو اپنے جوتوں پر ہی غور کر لیجیے.
دونوں بظاہر ”پرفیکٹ“ لگتے ہیں لیکن غور کیجیے تو دونوں ہی ایک دوسرے سے مُختلف ہیں.
ایک جیسے ہوں تو انکا جوڑ پھر کوئی دوسرا ھے. 
یاد رکھئے...!!
دیکھیں ۔۔۔۔!!!
ہم اپنے دائیں ہاتھ میں دوسرے کا دائیاں ہاتھ لے کر نہیں مساوی چل سکتے ۔۔ 
کیا چل سکتے ہے ۔۔۔؟؟
نہیں نا ۔۔۔
تو یاد رکھیں ۔۔۔
ہم سب”پزل“ میں پیدا ہوئے ہیں اور جُڑ کر ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں.
ایک کی کمی دُوسرا پُوری کرتا ھے.
اس لئے اپنا جیون کسی غلط فہمی میں برباد نہ کریں.

چیزوں کو قبول کرنا سیکھیں.۔۔۔
نکاح کے وقت قبول ھے محض الفاظ نہ تھے بلکہ یہ عہد تھا کہ تمام کمی بیشی کے ساتھ سب کچھ قبول ھے.۔۔۔

دیکھیں ”Idealism“ ایک دھوکہ ھے، فریب ھے، سراب ھے، زندگی رومانوی ناولوں، ڈائجسٹوں کے فرضی قصے کہانیوں، ڈراموں اور فلموں سے یکسر مُختلف ہوتی ھے.

ایک دُوسرے کو ”جیسا ھے، جہاں ھے“ کی بُنیاد پر قبول کیجیے.
یہی قبولیت، یہی ایکسیپٹینس زندگی میں سکون لاتی ھے.
 ایکسیپٹ کرنا سیکھئے. ایکسیپٹ کرلیئے جائیں گے.۔۔۔۔

خُوابوں اور سرابوں کے پیچھے دوڑنے والے بالآخر ”بندگلی“ میں جاپہنچتے ہیں جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوتا، واپسی کی ساری راہیں مفقود ہوجاتی ہیں.

اپنی سو فیصد پسند کا جوڑا بنانے کی جُستجو کرنا ایک مقبول فلسفہ ھے.

لیکن...
اگر ازدواجی زندگی کی رعنائیوں کو انجوائے کرنا ھے تو مقبولیت نہیں، قبولیت کو معیار بنائیے، زندگی آسان ہوجائے گی.

سدا خوش رہیں۔۔۔۔
الله ربّ العزت آپ کو صالح بنائے اور صالحین کا ساتھ دے دنیا و آخرت میں ۔۔۔۔
آپکو ایسے زوج(ساتھی) سے نوازے جو آپکے ایمان کی تقویت ،رب کے تقرب کا زریعہ بنے ۔۔۔
جسکے ساتھ چلتے آپکا ہر لمحہ ربّ کی اطاعت میں بسر ہو ۔۔ 
آمین ثم آمین

..............

#Suno_Frnds
👸👂👭👬👫
#Must_Read....
👇👇👇👇👇👇👇
راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہے جس کی عورتیں اپنے خاوند کا نام نہیں لیتیں -
ان کے ایک محلے میں مردم شماری کا فوجی پہنچا اور ایک گھر کی گھنٹی بجائی دروازے کے پیچھے سے زنانہ آواز آئی کون !
فوجی نے بتایا کہ اہل خانہ کے کوائف لکھنے ہیں اپنے میاں کو باہر بھیجیں بیوی نے کہا وہ تو گھر پر نہیں ہیں، تو پھر آپ ہی نام وغیرہ لکھوا دیں فوجی نے کہا بتائیے کہ آپ کے خاوند کا نام کیا ہے ؟ وہ تو میں نہیں بتا سکتی عورت نے جواب دیا فوجی نے کہا یہ بہت ضروری ہے ہم نے گھر کے سربراہ کا نام لکھنا ہے
عورت بولی ایک طریقہ ہے میں آپ سے سوال کرتی جاتی ہوں آپ جواب دیتے جائیں
عورت - مغلیہ خاندان کا بانی کون تھا ؟
فوجی : ظہیر الدین بابر
عورت- اس کے بیٹے کا جو بادشاہ بنا ؟
فوجی : ہمایوں
عورت- ہمایوں کے بیٹے کا نام جو بعد میں بادشاہ بنا ؟
فوجی : جلال الدین اکبر
عورت- بس اس نام کا آخری حرف کاٹ دو باقی نام میرے خاوند کا ہے !
فوجی نے پوچھا -
کیا آپ کی برادری بھی یہیں رہتی ہے
عورت- نےبتایا ہاں ------ سارا محلہ ہمارا ہے
يہ سن کر فوجی نے واپسی کا راستہ لیا کہ پہلے میں تاریخ ہند یاد کر لوں پھر یہاں آؤں گا۔ 😂😂😂

.............

وہی دن اچھے تھے یارو! جب لڈو کروڑ پتی کھیلتے تھے ۔ 
جب امی چولہے کے آگے روٹیاں پکاتیں تھیں اور ہم لڑتے تھے "پہلی روٹی میں لینی " اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر روٹی کھاتے تھے ساتھ ساتھ دھوپ کنارے دیکھتے تھے ۔ اور روتے تھے میں نہیں نہانا ابھی پرسوں تو نہایا ہوں ۔ آج سکول نہیں جانا "پیٹ میں درد ہو رہی ہے " ۔ سر جی " کاپی گھر رہ گئی ہے ۔ جب دہی لینے جاتے تھے اور ملائی راستے میں کھا لیتے تھے ۔ چھت پر کلائمکس کے پنکھے آگے اکٹھے سوتے تھے اور ضد ہوتی تھی "پکھے اگے میں سونا" ۔ ٹرین پر لاہور جاتے تو " باری ول میں بھینا" ۔ تندور سے روٹیاں لگوانے جاتے تو روٹی کے بلبلے رستے میں کھاتے تھے ۔ گھر کا سودا لینے دوڑ دوڑ کے جاتے تھے کہ دکاندار سے "جھونگا ملے گا" ۔ ایک روپے میں کرائے پر سائیکل لاتے تھے اور پورا ایک گھنٹہ چلاتے تھے ۔ 
وہ معصوم چاہت کی تصویر اپنی 
وہ خوابوں کھلونوں کی جاگیر اپنی 
نہ دنیا کا غم تھا نہ رشتوں کے بندھن 
بڑی خوب صورت تھی وہ زندگانی

..............

گھر والے میرے لئے رشتہ دیکھنے گئے 😂،
😂ساتھ میں بھی تھا اور مجھے چپ چاپ بیٹھے رہنے کا کہا !😋

تو لا پرواہی سے بیٹھا چیونگم چبا رہا تھا، لڑکی کے باپ کو یہ حرکت ناگوار گزری😋😂.
پوچھا؛ یہ کیا حرکت کر رہے ہو،😱 کیوں چباتے ہو یہ چیونگم?😱

میں نے کہا: بس جی، تب چباتا ہوں جب سگریٹ پی بیٹھوں.
😱تو تم سگریٹ بھی پیتے ہو؟ لڑکی کے باپ نے پوچھا.
بس جی جب شراب پیئوں😱 تو تب ہی سگریٹ پیتا ہوں😱. میں نے کہا.
تو تم شراب بھی پیتے ہو😱؟ لڑکی کے باپ نے سوال کیا.
میں نے جواب دیا؛ جی، بس اسی دن پیتا ہوں جس دن جوا ہار کر آؤں.😱
😱لڑکی کے باپ نے پوچھا: تو تم جوا بھی کھیلتے ہو؟
میں نے کہا؛ بس جی، جب سے جیل سے آیا ہوں😱 تب سے یہ عادت پڑی ہے.😱
لڑکی کے باپ نے حیرت سے کہا😱؛ تو تم جیل بھی جا چکے ہو کیا؟😱
😱میں نے کہا؛ بس جی، وہ ایک قتل ہو گیا تھا😱 مجھ سے.
لڑکی کے باپ نے حیرت سے پوچھا؛ تو تم قاتل بھی ہو، کیوں قتل کیا تھا؟😱
میں نے کہا؛ بس جی، ایک گھر میں رشتہ دیکھنے گئے تھے، لڑکی کا باپ سوال بڑے پوچھتا تھا. 🤣😂😂

............

بھابھی
بہت دنوں بعد میں نے اپنی نند کے گھر چکر لگایا
ہم باتوں میں مصروف تھے 
ایک خاتون آئی میری بھی تھوڑی بہت جان پہچان تھی مجھ سے ہاتھ ملایا حال چال پوچھا نند نے کہا آئی ہو تھوڑی دیر بیٹھ جائو نہیں بہنا گھر پر کوئی نہیں بچیاں اسکول ہیں سارا گھر بکھرا پڑا ہے تھوڑی دیر بیٹھی ادھر ادھر کی باتیں کیں پھر چل دی میری نند سے کہنے لگی فارغ ہو جائو تو میرے پاس آجانا اللّٰہ حافظ کہتے ہوئے میری نند نے اثبات میں سر ہلا دیا
اب اسے دیکھا تو بات کا موضوع بھی اسی کی طرف چلا گیا 
میری نند نے یوں بات شروع کی بدر بڑی بھلی عورت ہے خدا ایسی بھابھیاں سب کو دے 
بدر کی نند زیبندہ بےاولاد ہے بہن کوئی نہیں
والدین بھی حیات نہیں 
بانجھ پن کے غم نے اسے ڈپریشن کا مریض بنا دیا زیبندہ کی پانچ بھابھیاں ہیں 
بدر سب سے اچھی ہے زیبندہ کا ڈپریشن اتنا بڑھ جاتا ہے اسے صفائی ستھرائی کا بھی خیال نہیں رہتا ناخن بڑے ہوجاتے ہیں سر میں جوئیں پڑ جاتی ہیں بدر اس کے گھر جاکر اس کی صفائی
کا خیال رکھتی ہے دوائی کھلاتی ہے 
مطلب ہر کام کرتی ہے 
جب ڈپریشن سے نکلتی ہے نارمل لگتی ہے 
تب کہیں جاکر بدر کو سکون ملتا ہے 
کچھ دنوں سے زیبندہ اپنے آپ سے بے خبر ہے
وہ اپنی جگہ سے ہلتی بھی نہیں بدر کو نہانے کے لیے دوسرے آدمی کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ مجھے بلا لیتی ہے 
اسے کوئی لالچ نہیں وہ سب رب کی رضا کے لیے کرتی ہے بچے پھوپھوکی عزت کرتے ہیں 
ماں نے سکھایا ہے بھائی بہن سے پیار کرتاہے 
بیوی نے سکھایا ہے بدر کہتی ہے مجھے خدا کے 
آگے جوابدہ ہونے سے بڑا ڈر لگتا ہے کہیں بندوں کے حقوق میں پھنس نہ جائوں 
بدر ایک رول ماڈل عورت ہے سارے لوگ نہ سہی اس کی ملازمائیں اس کے فیملی میمبرز اس سے بہت خوش ہیں انہیں خوش دیکھ کر بدر خوش ہے یہ کوئی افسانہ نہیں حقیقت ہے 
بیشک جو اللّٰہ سے ڈرتے ہیں وہی کامیاب ہیں

Thanks For Reading my Posts